سعودیہ، امارات اور خلیجی ریاستوں میں آج عید منائی جارہی ہے
مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کر دی گئی
ریاض(شوریٰ نیوز)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔دوسری جانب برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض افراد آج اور بعض کل عید منائیں گے۔