صیہونی فوجیوں کانابلس کے گاؤں یتما پر دھاوا

اس موقع پر فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ان پر بوتل بم پھینکے

0 50

الخلیل(شوریٰ نیوز) صیہونی فوجیوں کانابلس کے گاؤں یتما پر دھاوا ،اس موقع پر فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ان پر بوتل بم پھینکے تفصیلات کے مطابقموصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے نابلس کے گاؤں یتما پر دھاوا بول کر کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے ایک اور قصبے بیتا پر حملہ کر کے فلسطینیوں کے کئی گھروں کی تلاشی لی ۔ ان حملوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں کی صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ اس موقع پر فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ان پر بوتل بم پھینکے۔طوباس کے مشرق میں صیہونی فوج کے گشتی دستے پر بھی مزاحمتی مجاہدین نے فائرنگ کی ہے۔دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے اپنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کے خلاف تیئیس مزاحمتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔فلسطین کے پریس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں قدس، رام اللہ، جنین، نابلس، اریحا اورقلقیلیا میں انجام پائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.