مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

0 193

مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد صیہونی فورسز نے اولڈ ٹاؤن میں متعدد گلیاں بند کردیں۔

واقعے کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔

دوسری جانب صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حملہ آورکل سیاحتی ویزے پر صیہونی دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا۔ ترک حملہ آور نے صیہونی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔

صیہونی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ مین جاری صیہونی حملوں میں 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.