فلسطین کے مسئلے پر امریکی کانگریس میدان میں کود پڑی
غزہ جنگ کے مسئلے پر امریکی کانگریس کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کو دھمکانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کے ارکان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو صیہونی حکومت کے اہلکاروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اپنے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کئے جانے کو روکنے کے لیے مدد کی درخواست کے بعد امریکی کانگریس بھی میدان میں اتر گئی ہے ۔
اکسوس نیوز سائٹ نے رپورٹ کیا کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
باخبر ذرائع نے اس ویب سائٹ کو بتایا کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکہ کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Axios نے ان ذرائع کے حوالے سے کہا کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت صیہونی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے تو وہ ان پر عمل درآمد کے لیے قوانین پر کام کر رہے ہیں۔
قبل ازیں صیہونی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ بائیڈن حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے جاری ہونے کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔