صیہونی فوج نے حزب اللہ کے سنگین میزائلی حملے کی تصدیق کردی

0 176

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل حملے کے دوران ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شتولا ٹاؤن میں ایک فوجی عمارت پر لگا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی میڈیا نے حزب اللہ کے اس میزائل حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے-

چند گھنٹے قبل حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں میں کئی علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران شبعا فارم کے مقبوضہ علاقوں ميں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ نے میزائلوں سے سنگین حملہ کیا ہے۔

صیہونی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے کوہ ھاردوف کی طرف 2 راکٹ داغے جانے کا مشاہدہ کیا ہے۔

لبنان کی حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم نے کفرشوبا کی مقبوضہ پہاڑیوں میں صیہونی حکومت کے رویسات العلم فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.