صیہونی فوجی اڈے پر حماس کا حملہ، 14 صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

0 155

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو نے ایک بیان میں غزہ کے جنوب میں صیہونی فوجی اڈے پر کئے جانے والے فوجی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں نتساریم صیہونی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گيا۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو نے اپنے بیان میں اگرچہ صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم صیہونی ذرائع نے اتوار کی رات اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں تین صیہونی فوجی ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.