غزہ کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے روز افزوں حملوں کے سبب شہداء کی تعداد میں اضافہ

0 122

جنوبی اور مرکزي غزہ پر صیہونی حکومت کے پے در پے حملوں میں اتوار کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بائيس ہوگئی ہے-

ارنا کی رپورٹ کےمطابق ان حملوں کے سنگین ہونے کے سبب شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے- ان حملوں میں مرکزی اور جنوبی غزہ میں تین رہائشی مکانات کو توپخانے کے حملے کا نشانہ بنایا گيا- اس سے پہلے ان شہدا کی تعداد چار اور زخمیوں کی تعداد گیارہ اعلان کی گئی تھی-

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک چونتیس ہزار چار سو چون فلسطینی شہید جبکہ ستہتر ہزار پانچ سو پچھتر فلسطینی زخمی ہوئےہيں –

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کم از کم سات کاروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں چھیاسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو اڑتیس زخمی ہوگئے- ہفتے کو بھی مرکزی اور جنوبی غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں سینتیس فلسطینی شہید ہوگئےتھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.