صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

0 155

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں صیہونی فوج کے ٹھکانے کو میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی میڈيا نے اعلان کیا ہے کہ تین میزائل جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے رویسات العلم میں ایک فوجی ٹھکانے پر داغے گئے ہيں۔

اسی طرح شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی آبادی والے علاقے المطلہ میں بھی ایک فوجی ٹھکانے کو حزب اللہ لبنان نے نشانہ بنایا ہے۔ اسی سلسلےمیں ایک صیہونی عہدیدار نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس ایسی ڈیڑھ لاکھ میزائلیں ہيں کہ جن سے وہ مقبوضہ فلسطین کے کسی بھی علاقے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

لبنان اور فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے آغاز کے بعد سے، صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے چنانچہ یہی امر سبب بنا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلطین میں بسنے والے صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس پھیل گيا اور دسیوں ہزار صیہونی یہ علاقہ چھوڑ کر فرار کر گئے ہیں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.