صیہونی حکومت کو فوری طور پر سزا دی جائے ، الازہر

0 150

مصر کی الازہر یونیورسٹی نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف بھیانک جرائم کی وجہ سے صیہونی حکومت کو فوری طور پر سزا دی جانی چاہیے۔

الازہر کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ میں اجتماعی قبریں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینیوں کے حق میں کتنے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا گيا ہے۔

الازہر نے اپنے بیان میں کہا ہے: عالمی برادری نے فلسطینیوں کو آسان لقمے کی طرح جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے منہ میں ڈال دیا ہے اور وہ جب اور جس طرح سے چاہتے ہيں ان کے ساتھ سلوک کرتے ہيں۔

بیان میں زور دیا گيا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے پیش نظر اس حکومت کو فوری طور پر کٹہرے میں کھڑا کئے جانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہيں۔

واضح رہے غزہ کے خان یونس میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس کے بارے میں فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس قبر میں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد دفن کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.