امریکی و صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ

0 161

عراقی عوام نے غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی مذمت میں ہفتے کی رات بغداد کے التحریر اسکوائر پر اجتماع کیا۔

عراقی مظاہرین نے غزہ کے عوام سے یکجہتی اور غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکی و صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی ضرورت پر زوردیا۔

عراقی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی و صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت اور صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں عرب حکمرانوں کی لاتعلقی کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

عراقی مظاہرین نے صیہونی جرائم کی مذمت کی اور فلسطین کی تحریک استقامت سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

اردن کے ہزاروں فلسطینی حامیوں نے بھی فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مذمت کی اور امان میں صیہونی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا۔

مراکش میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

مراکش کے دارالحکومت رباط میں بھی کئی ہزار لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کی حمایت میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھاکر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ۔ اسی طرح کے عوامی مظاہرے کئی عرب ملکوں منجملہ مصر میں بھی ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.