عالمی برادری کی خاموشی پر فلسطینی انتظامیہ کی تنقید

0 196

فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایک طرف صیہونی حکومت سے عام شہریوں کا قتل عام روکنے کی درخواست کر رہی ہے اور دوسری جانب اس نسل کش حکومت کو ہتھیار بھیج رہی ہے اور یہ کھلی منافقت ہے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ میں عوام کی نسل کشی، انہیں بھوکا پیاسا رکھنے، انھیں علاج معالجے اور میڈیکل خدمات سے محروم رکھنے اور بے گناہ عوام کو دربدر کرنے کی مذمت کی۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ افسوس کہ عالمی برادری اسرائیل کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرانے میں اب تک ناکام رہی ہے پھر بھی کسی طرح کا اصلی دباؤ نہيں ڈال رہی یا پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ تک نہيں دے رہی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ حیرت انگيز موضوع بعض ممالک کا موقف ہے جس میں وہ ایک طرف وہ صیہونی وزیرا‏‏عظم نیتن یاہو سے جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہيں اور اس کے ساتھ ہی اسرائیل کے لئے ہتھیار بھیجتے ہيں اور یہ کھلا اخلاقی تضاد ہے جس سے ان ملکوں کے موقف میں سنجیدگی نہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.