حزب اللہ لبنان کا صیہونی جارحیت کا انتقام لینے کا اعلان

0 122

حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں ایک میڈیکل سنٹر پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے الہباریہ علاقے میں میڈیکل سینٹر کے طبی عملے اور بیماروں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جس میں کئی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں، مذمت کرتے ہيں۔

اس بیان میں شہداء کے اہل خاندان سے صبر و تحمل اور زخمیوں کے جلد از جلد شفایاب ہونے کی دعا کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ہم تاکید کے ساتھ کہتے ہيں اس جرم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح جنوبی لبنان کی الہباریہ کالونی میں لبنان کے اسلامی سنٹر کو حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اب تک کم سے کم سات افراد شہید ہوچکے ہيں جبکہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.