غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

0 152

غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں اسّی سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں گذشتہ چوبیس گھٹنے میں اکاسی فلسطینی شہید اور ترانوے زخمی ہوئے ہيں۔

ابھی بہت سے شہداء کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور ایمرجنسی عملے کے پاس انہیں باہر نکالنے کا امکان نہیں ہےان اکاسی فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سات اکتوبر کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بتیس ہزار چار سو چودہ ہوگئی ہے جبکہ چوہترہزار سات سو ستاسی افراد زخمی ہیں۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے یہ حملے ایسی حالت ميں ہیں کہ پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.