حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مرکزکو نشانہ بنایا

0 169

 

حزب اللہ لبنان نے فلسطینیوں کی حمایت میں آج بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

 

العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے شلومی کے علاقے میں اس عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جسے صیہونی فوجی اپنے لئے استعمال کرتے تھے۔

 

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت میں تحریک استقامت کا ابو علی نامی ایک اور مجاہد شہید ہو گیا۔ یہ لبنانی مجاہد جنوبی لبنان میں شبریحا کے علاقے کا رہنے والا تھا۔

 

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان نے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں تحریک استقامت پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے غاصب صیہونیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.