صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

0 177

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دو دیگر فوجی اڈوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے ایک صیہونی فوجی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ زرعیت فوجی چھاؤنی میں داخل ہو رہا تھا۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ پوری طرح کامیاب رہا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے حزب یارین کے اطراف میں اس جگہ پر بھی حملہ کیا ہے جہاں صیہونی دشمن کے فوجی اکٹھا ہوتے تھے۔ اس حملے میں میزائل اپنے ٹھیک نشانے پر لگا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے غزہ پٹی میں صیہونیوں کے جرائم شروع ہونے کے بعد سے فلسطینیوں کی حمایت میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر حملے شروع کردیئے ہيں۔

حزب اللہ کی کارروائیوں سے ان علاقوں میں رہنے والے صیہونیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے اور دسیوں ہزار صیہونی استقامت کے حملوں کے خوف سے اپنی کالونیوں سے بھاگ گئے ہيں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.