صیہونی فوجی اڈے پرعراق کی اسلامی مزاحمت کا ڈرون حملہ

0 212

عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی غاصبوں کے خلاف جاری کاروائیوں اور غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین میں حیفا ایئرپورٹ کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا۔

دو روز قبل بھی عراق کی اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کی استقامت کی حمایت میں حیفا میں ایک کیمیکل مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔

عراق کی اسلامی استقامت نے صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں اور عراق و شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر بارہا ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.