صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے

0 231

حزب اللہ لبنان نے میزائل حملے میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے مرگلیوت کو نشانہ بنایا جس میں صیہونی ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے-

النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل علیا میں واقع مرگیلوت علاقے پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں- بعض ذرائع نے زخمیوں سے میں دو کی حالت نازک بتائی ہے-

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ نسل کش صیہونی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے علاقوں وادی ھونین، اور رامیم پر دھوئیں والے اور فاسفورس بموں کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے تاکہ اس کی آڑ میں مرگلیوت میں حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو وہاں سے نکال سکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.