غزہ کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری

0 202

صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے-

الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے خان یونس کے بعض علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے ۔ زیادہ ترحملے شہر خان یونس کے مشرقی حصے پر کئے گئے ہیں- صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح غرب اردن میں جنین کیمپ پر متعدد فوجی ہتھیاروں سے یلغار کی-

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نزار محمود عبدالمعطی حساسنہ شہر بیت لحم کی مزموریا گذرگاہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگئے ہيں- غزہ پر صیہونی فوج کے یہ وحشیانہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب عالمی ادارے اور پوری دنیا کی رائے عامہ، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہی ہے- غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباریوں میں اب تک تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں-

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.