غزہ کے خلاف آج بھی جارح صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی حملے جاری
غاصب صیہونی حکومت نے آج منگل کی صبح کو غزہ پر اپنے جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے-
موصولہ خبروں کے مطابق صہہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے شہر غزہ کے اطراف میں واقع الدرج علاقے پر بمباری کی ہے- دوسری جانب صیہونی فوج کی توپخانے کی یونٹ نے بھی جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس اور دیگر علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-
اسی طر مغربی غزہ کے علاقے تل الھوی پر بھی صیہونی دشمن نے حملہ کیا ہے- ساتھ ہی صیہونی حکومت کی جنگی بوٹوں نے جنوبی غزہ کے ساحل شیخ عجلین اور مرکزی غزہ کے ساحل النصیرات پر گولہ باری کی ہے-
ایک اور حملے میں صیہونی جنگي طیاروں نے مرکزي غزہ کے دیرالبلح علاقے کو نشانہ بنایا ہے- فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہدا کی تعداد جنگ کے آغاز سے اب تک تیس ہزار کے قریب ہوگئی ہے-