فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا۔

0 177

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے پیر کے روز کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کو پیش کردیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مستعفی وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطین پر مسلط کردہ سخت ترین محاصرے کے باوجود وہ شہدا ، قیدی، فلسطینی عوام، بیت المقدس، مقدسات اور اپنے ہیروز کے ساتھ وفادار رہیں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کابینہ میں رد و بدل کے پیش نظر خطے کے ممالک، عالمی برادری اور خاص طور پر امریکہ کے دباؤ کے نتیجے میں وزیر اعظم محمد اشتیہ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

فلسطین کے سرمایہ کاری ادارے کے سربراہ محمد مصطفیٰ کو فلسطینی اتھارٹی کے نئے وزیراعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے ایک سرکاری ذریعے کے مطابق ٹیکنوکریٹوں پر مشتمل نئی حکومت ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے آخر تک رام اللہ میں قائم ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.