القسام بریگیڈ کی بڑی کارروائی، 15 صیہونی فوجی ہلاک وزخمی ایک مرکاوا ٹینک تباہ

0 207

القسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکاوا ٹینک تباہ اور کم سے کم پندرہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگيڈ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ اس نے جارح صیہونی حکومت کا ایک مرکاوا ٹینک تباہ کردیا ہے، جنوبی غزہ میں صیہونی فوجیوں کو شدید نقصان پہنچانے کی خبر دی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق القسام بریگيڈ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اس بریگيڈ کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے علاقے عبسان الکبیرہ میں صیہونی حکومت کے ایک مرکاوا ٹینک کو الیاسین ایک سو پانچ سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

القسام بریگيڈ نے مزید کہا کہ اسی علاقے میں ایک اور کاروائی میں، غاصب فوجیوں کے درمیان ایک بم کا دھماکہ کرکے پندرہ فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.