صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ

0 198

رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کو مقبوضہ فلسطین کے المرج فوجی اڈے میں برکان میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع الضہیرہ ٹاؤن کو نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے آٹھ اکتوبر سے غزہ کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے ایک دن بعد سے صیہونی دشمن کے خلاف حملے شروع کئے ہيں جو ابھی بھی جاری ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے اس تاریخ سے اب تک سو کیلومیٹر کے رینج میں بارہا غاصب فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہےاس بارے میں صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی بارہا اعتراف کیا ہےکہ حزب اللہ لبنان کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں بدستور برتری حاصل ہے اور صیہونی فوج اس علاقے میں پھنس چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.