غزہ کی جنگ کے بارے میں صیہونی وزیراعظم کا نیا پلان

0 261

غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع نے جنگ غزہ کے بارے میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک پلان جاری کیا ہے۔

اس پلان میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اس بات کے قائل ہوئے ہیں کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کے پورے علاقے کو غیر مسلح کیا جائے اور صیہونی حکومت، مصر کے تعاون سے فیلا دیلفیا گذرگاہ کو اپنے کنٹرول میں رکھے۔

نیتن یاہو نے اسی طرح اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کی تحلیل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس ادارے کے متبادل امدادی ادارے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی جانب سے اپنے نظریات ایسی حالت میں پیش کئے جا رہے ہیں کہ بیشتر صیہونیوں کا خیال ہے کہ جنگ کے تقریبا پانچ ماہ پورے ہونے کے باوجود عام شہریوں کے قتل عام کے علاوہ اور کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور صیہونی حکومت، غزہ کے دلدل میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.