غزہ اور غرب اردن میں صیہونی فوج کی بربریت

0 209

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقوں کے رہائشی مکانات پر شدید بمباری کی ہے۔

خبروں کے مطابق یہ بمباری دیرالبلح اور المغازی کیمپ پر کی گئی جہاں دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن میں نابلس میں بیت فوریک، قلقیلیہ میں المرج شمال مشرقی جنین میں عربونہ اور الخلیل کے جنوب میں التوانہ نامی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے غرب اردن میں طولکرم کے شمال میں واقع ایک علاقے میں اور اسی طرح اس شہر کے مغرب میں واقع نتسناعوز صیہونی فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.