صیہونی حکومت کے 4 فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے

0 89

لبنانی علاقوں پر صیہونی حملوں اور غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کے تناظر میں حزب اللہ لبنان نے آج صیہونی حکومت کے چار ٹھکانوں کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھتے ہوئے آج ہفتے کے روز بھی صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور بستیوں پر حملے جاری رکھے۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے برنیت کے فوجی ٹھکانے کو فلق-1 میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کی طرف سے اگلا حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کیا گیا، جس کے دوران شبعا فارمز میں واقع رویسات العلم کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے کئی میزائلوں سے کیے گئے۔

لبنانی مزاحمتی فورسز کا تیسرا حملہ دو بج کر 45 منٹ پر کیا گیا جس کے بعد السماقہ فوجی اڈے کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ ٹھکانہ بھی شعبا فارمز میں واقع ہے۔

حزب اللہ کا چوتھا حملہ 4 بجے ہوا جس کے دوران الضہیرہ کے فوجی ٹھکانے کے ارد گرد صیہونی فوجیوں کے اجتماع کی جگہ پر میزائل فائر کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.