صیہونی فوجی ٹھکانے پر حزب اللہ لبنان کا حملہ
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شبعا فارم میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں پائیدار اور ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور باوقار مزاحمتی جیالوں کی مدد وحمایت کے مقصد سے شبعا فارم میں واقع رویسات العلم میں صیہونی دشمن کے جاسوسی کے آلات کو براہ راست نشانہ بنایاہے۔