حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کا ڈرون طیارہ شکار کرلیا

0 180

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ شکار کئے جانے کی پوری ویڈیو فلم جاری کردی، غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں حزب اللہ نے اسکائی لارک ڈرون طیارے کی ساری تفصیلات منجملہ رفتار، وزن، سسٹم، بلندی، پروں کی لمبائی اور پرواز بھرنے کی جگہ کے بارے میں پوری تفصیلات کو فلمایا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کا یہ دوسرا ڈرون طیارہ ہے جسے حزب اللہ نے اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو بھی حزب اللہ نے صیہونی حکومت کا اسکائی لارک ڈرون طیارہ اپنے کنٹرول میں لینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.