غزہ جنگ کا دائرہ بڑھا گیا، جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے شروع

0 100

صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر حملے شروع کر دیے۔

آج صبح حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے جواب میں صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی شہروں پر فضائی حملے شروع کر دیے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج نے آج ایک بیان میں جنوبی لبنان پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ اور حزب اللہ کے قریبی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے کئی شہروں پر صیہونی حکومت کے حملے کی اطلاع دی ہے جن میں عدشیت، سوانہ اور شہابیہ جیسے علاقے شامل ہیں۔

سی این این کے مطابق یہ حملے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے جس کے دوران کم از کم 8 اسرائیلی آباد کار زخمی ہوئے۔

آج صبح صیہونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مقبوضہ شہر صفد اور الجلیل پر تقریباً 20 راکٹ داغے جانے کی خبر دی تھی ۔

ان ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی الجلیل اور صفد شہر میں واقع نطوعہ میں انتباہی سائرن بجائے گئے اور آئرن ڈوم سسٹم صفد میں ایک میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

لبنان کے المیادین چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ صفد میں ایک صنعتی علاقے میں میزائل لگنے کے بعد شہر کی بجلی منقطع ہوگئی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.