صیہونی حکومت پر حزب اللہ کا شدید میزائلی حملہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

0 108

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین پر زبردست میزائلی حملے کئے ہيں۔

الجزیرہ ٹی وی نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں اصبع الجلیل اور الجلیل اعلی کی جانب بڑے پیمانے پرمیزائلی حملہ کیا ہے۔

درایں اثنا میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ الجلیل اعلی میں واقع صفد شہر میں کئی بار خطرے کے الارم بجے ہيں ۔ بعض دیگر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ شہر صفد میں ایک عمارت کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی امدادی ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے صفد میں ہونے والے میزائلی حملے کے نتیجے میں سات صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہيں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے بھی ان حملوں کے نتیجے میں ایک صیہونی کی ہلاکت کی خبر دی ہے، صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اس حملے میں گائيڈڈ میزائلوں کا استعمال کیا ہے اور آئرن ڈوم ان میزائلوں کا پتہ لگانے میں ناکام رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.