غزہ میں دو افسران سمیت مزید 4 صیہونی فوجی ہلاک، کل تعداد 560 تک پہنچ گئی

0 214

غاصب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں 2 افسران سمیت 4 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے آج بدھ کواعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں 2 افسران سمیت 4 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس طرح غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کے 560 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

البتہ یہ اعداد و شمار غاصب فوج کے سرکاری طور پر اعلان کردہ اعدادوشمار ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کی اصل تعداد ان اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے صہیونی فوج روزانہ اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کرتی ہے جو اصل تعداد سے بہت کم ہوتی ہے، اس کا اعتراف اسرائيلی میڈیا نے بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.