مشرقی جبالیا اورغزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والا نیٹ ورک تباہ : سرایا القدس

0 223

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی قیدیوں کے لواحقین کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی قیدی صرف استقامت کے عزم و ارادے سے ہی رہا ہو سکتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی جبالیا اورغزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ۔

اس ترجمان نے کہا کہ تحریک استقامت کی، خواہ حزب اللہ لبنان ہو یا یمن اور عراق کی اسلامی استقامت ہو یا کوئی اور گروہ کی جانب سے ہو، حمایت کئے جانے کا اقدام قابل ستائش ہے۔

سرایا القدس کے ترجمان نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہر محاذ پر ان کے خلاف برسرپیکار ہیں اور دشمن اگر ریت کو بھی چھان لے گا تو بھی صیہونی قیدیوں کا پتہ نہیں لگا سکے گا مگر یہ کہ خود تحریک استقامت صیہونی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کی خبر کا مقصد، تحریک استقامت کا حوصلہ اور جذبہ بڑھانا نہیں ہے اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جنگ جاری رکھنے کی دھمکی سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.