القسام بریگیڈ: صیہونیوں کے چار مرکاوہ ٹینک تباہ
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے چار ٹینکوں کو تباہ کردینے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے بیان میں آیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خان یونس کے حی الامل علاقے میں صیہونی حکومت کے چار مرکاوا ٹینکوں کو ٹانڈوم میزائلوں سے تباہ کیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق القسام نے کہا ہے کہ مرکزی شہر غزہ کے صنعتی علاقے میں انجام پانے والے آپریشن میں غاصبوں کے ایک مرکاوا ٹینک اور ایک بولڈوز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان کے مطابق صیہونی حکومت کا ایک ٹینک مغربی غزہ میں اور ایک دوسرا ٹینک شمال مغربی غزہ میں یاسین ایک سو پانچ شولڈر میزائل سے تباہ کیا گیا ہے۔