غزہ جنگ سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت کا دعوی، قطر کے وزیرخارجہ

0 156

 

قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔

 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی نے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کا قیام عمل میں آسکتا ہے۔

 

انہوں نے غزہ جنگ کے فریقوں سے جنگ بندی کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کرنے کی اپیل بھی کی۔ قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فوری طور پر قیدیوں کے تبادلہ اور جنگ بندی عمل میں آجائے گی البتہ امید کی جاتی ہے کہ جنگ غزہ کے دونوں فریق پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ قطر، سہولتکار کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کا قیام عمل میں آسکے اور غزہ پر جاری بمباری میں ہونے والے قتل عام کا سلسلہ روکا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.