امریکی جنگی طیاروں کی شمالی یمن پر بمباری

0 244

 

تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے بحیرہ احمر کا بحران حل نہیں ہو گا۔

 

پریس ذرائع نے آج اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے شمالی یمن میں صعدہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

 

غیر سرکاری ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ شمالی یمن پر امریکی جنگی طیاروں نے ایسی حالت میں حملہ کیا ہے کہ یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالملک العجری نے پیر کی رات خبردار کیا تھا کہ کشیدگی بڑھانے اور یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے بحیرہ احمر کا بحران حل نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ یمن پر حملہ کرنے سے صنعا فلسطینیوں کی حمایت سے بھی ہرگز دستبردار نہیں ہو گا۔

 

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالملک العجری نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کا ذکر کیا اور اس جارحیت کو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت سے تعبیر کرتے ہوئے تاکید کی کہ بحیرہ احمر میں صرف صیہونی حکومت اور اس غاصب حکومت کے لئے مصنوعات و اشیاء لے جانے والے بحری جہاز غیر محفوظ ہیں اور ان کے علاوہ دیگر بحری جہازوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، جبکہ امریکہ بحیرہ احمر کو تمام بحری جہازوں کے لئے خطرناک ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یمن پر امریکی حملہ نہ صرف بدامنی و عدم استحکام بلکہ بین الاقوامی جہازرانی کے لئے خطرے کا باعث بھی ہے کیونکہ یمن پر امریکی حملے کے بعد بعض کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بحری جہاز بحیرہ احمر سے عبور نہیں کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.