غاصب صیہونی فوج کا دمشق پر میزائل حملہ، 2 افراد شہید اور متعدد زخمی

0 187

میڈیا رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں زینبیہ علاقے کے مضافات میں 3 میزائل داغے ہیں

میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے دمشق کے علاقے زینبیہ کے مضافات میں واقع ایک عمارت کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے ساتھ ہی دمشق اور اس کے آس پاس کے علاقے میں شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم کے فعال ہونے کی بھی خبریں موصول ہوئیں۔ خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ جولان کے علاقے سے متعدد میزائل داغے گئے لیکن بہت سے میزائل ہدف سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے حالیہ برسوں میں شام کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے اور حالیہ مہینوں میں، خاص طور سے (7 اکتوبر کے بعد سے)، غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا نیا مرحلہ شروع ہونے کے بعد ان حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.