خلیج عدن میں ایک اور امریکی بحری جہاز پر میزائلی حملہ

0 201

 

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

 

المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت میں امریکہ کی لجسٹک حمایت کرنے والے امریکی فوجیوں کے مشن سے متعلق بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور یمن کی مسلح افواج کا یہ اقدام سرزمین یمن کے دفاع اور فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی یمن کے فیصلے کا ترجمان ہے۔

 

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کی کہ جب تک غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی جارحیت بند اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جائے گا بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.