صیہونی حکومت پر حزب اللہ نے مارے دو میزائل، شمالی سرحد پر ہے پورا کنٹرول

0 226

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان کی جنوبی سرحد پر صیہونی فوجیوں کے خربہ معر فوجی اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے برکان میزائل سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع الرہیب بیس کو نشانہ بنایا۔

یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب حزب اللہ لبنان نے قبل ازیں جنوبی لبنان میں اپنے تین مجاہدین کی شہادت کی اطلاع دی تھی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صیہونی افواج کے ایک بڑے حصے کو مصروف کر رکھا ہے اور وہ غزہ میں مزاحمت پر دباؤ کم کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے اندر صیہونی اہداف کے خلاف روزانہ فضائی حملے کر رہی ہے۔

اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے متعدد بار اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمالی محاذ پر اب بھی حزب اللہ کا تسلط ہے اور صیہونی فوج اس علاقے میں پھنسی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.