جنگ غزہ، پہلی بار امریکی فوجیوں پر براہ راست حملہ، امریکہ کو بڑا نقصان

0 247

اردن اور شام کی سرحد پر واقع امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

سی این این نے پینٹاگون کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اردن اور شام کی سرحد پر امریکی فوجی اڈوے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور تقریباً 24 زخمی ہو گئے۔

سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ٹھکانے پر حملوں میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا کہ شمال مشرقی اردن میں ایک اڈے پر ڈرون حملے میں تین فوجی ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اردن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرحد کے قریب اردن کے شمال مشرق میں ہماری افواج پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملہ جس میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے وہ ایران کے حمایت یافتہ گروہوں نے کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.