عراق میں ایک گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ
شمالی عراق میں ایک گیس فیلڈ کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈرون نے خورمور گیس فیلڈ کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس گیس فیلڈ کا انتظام برسوں سے امریکہ کی دانا کمپنی چلاتی ہے۔
واضح رہے کہ دانا گيس کمپنی علاقے کی پرائیویٹ سیکٹر کی پہلی کمپنی ہے جو مشرق وسطی میں قدرتی گیس کے میدان میں فعال ہے۔ یہ کمپنی دوہزارپانچ میں خلیج فارس کی تمام حکومتوں کے تین سو بانیوں کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے اور اس کے شیئر ابوظبی شیئر مارکیٹ کا حصہ ہيں۔
اس کمپنی کا ہیڈ آفس شارجہ میں ہے جبکہ سعودی عرب ، مصر برطانیہ اور عراقی کردستان میں بھی اس کے ذيلی دفاتر ہیں۔