غزہ میں نشانہ بنا ایک اور صیہونی ڈرون

0 236

فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

المجاہدین نامی اسلامی مزاحمت بٹالین نے مشرقی غزہ میں صیونی حکومت کے ایک ڈرون کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب جنین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی ہے۔ فلسطین کےمقامی ذرائع نے غرب اردن کے جنوبی الخلیل میں واقع الفوار کیمپ میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی غاصب فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کی خبر ہے۔

در ایں اثناء فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کےمطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہروں رام اللہ نابلس اور الخلیل پر حملے کئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رام اللہ شہرپر حملہ کرنے کے بعد بعض علاقوں میں مورچے سنبھال لئے ہیں ۔ صیہونی فوجیوں نے نابلس شہر پر بھی حملہ کیا، صیہونی فوجیوں نے شہر جنین پر حملہ کیا ہے جس کے بعد اس کیمپ میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن کے شہر نابلس پر بھی دھاوا بول دیا اور اس شہر کی سڑکوں پر گشت کرنے لگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.