جارح صیہونی فوج کے حملے میں مزید انیس فلسطینی شہید اور دسیوں دیگرزخمی
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ملت فلسطین کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید انیس فلسطینیوں کو شہید اور دسیوں کو زخمی کردیا-
صیہونی فوجیوں نے مغربی رفح میں ایک فلسطینی کے گھر کو حملے کا نشانہ بنایا اور پندرہ افراد کو شہید اور دسیوں کو زخمی کردیا- مرکزی غزہ پٹی کے المغازی کیمپ پر گولہ باری میں بھی چار فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ میں وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی جرائم کے نتیجے میں غزہ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تیئس ہزاردوسو دس ہوگئی ہے-
وزارت صحت نے صیہونی حملوں کے نتیجے ميں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انسٹھ ہزار ایک سو سڑسٹھ بتائي ہے
فلسطینی وزارت کے مطابق بہت سے شہداء ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہيں اور امدادی ٹیمیں ان کے جنازے باہر نہيں نکال پا رہی ہيں۔