غاصب صیہونی فوجیوں کے غرب اردن کے کئی علاقوں پر حملے، دو فلسطینی نوجوان گرفتار

0 232

صیہونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل میں الفوار کیمپ پر یلغار کرکے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کےکئی علاقوں پر بھی حملہ کرکے گھروں کو منہدم اور الفوار کیمپ سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجیوں نے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے غرب اردن میں اپنے حملے تیز کردیئے ہيں۔

گذشتہ کئی دنوں سے صیہونی حکومت، غرب اردن کے شہروں اور دیہاتوں کی جانب جانے والے راستوں کو بند کرکے ان کے مختلف علاقوں کو الگ کرنے اور فلسطینیوں کو باہمی رابطہ برقرار کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.