صیہونی پارلیمنٹ کے سامنےصیہونی مظاہرین کا نیتن یاہو کےخلاف دھرنا

0 214

صیہونی مظاہرین نے پیر کو پارلیمنٹ کا انٹری گیٹ بلاک کرکے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کیا

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کےمخالف صیہونیوں نے صیہونی پارلیمنٹ کینسٹ کے سامنے دھرنا دیا اور کابینہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نیتن یاہو کی کابینہ کی برطرفی اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرین پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا دروازہ بلاک کرکے قبل از وقت انتخابات کے لئے نعرے بازی کررہے تھے۔

مظاہرین نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت ، صیہونی قیدیوں کی رہائی کا وعدہ پورا نہيں کرسکی ہے جبکہ دوسرے تمام میدانوں میں بھی اس کی ناکامی ثابت ہوچکی ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت سے عالمی سطح پر صیہونی حکومت کا اعتبار ختم ہوگيا ہے اور صیہونیوں کے درمیان شدیداختلافات پیدا ہوگئے ہيں۔

مظاہرین، اقتدار سے انتہاپسند صیہونیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے اراکین صرف ذاتی مفاد کی فکر میں ہیں، پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرکے انھیں پارلیمنٹ کے سامنے سے ہٹنے پر مجبورکردیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.