عراق: امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر حملہ

0 210

عراق کے صوبہ الانبار کی عین الاسد امریکی فوجی چھاؤنی میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔

مغربی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عین الاسد ميں امریکی فوجی چھاؤنی پر پہلا ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی شخص یا گروہ نے قبول نہيں کی ہے۔

درايں اثنا فرانس نیوز ایجنسی نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سترہ اکتوبر سے اب تک عراق و شام ميں امریکی فوجیوں پر ایک سو تین حملے ہوچکے ہيں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.