طوفان الاقصی نے ہمیں حیرت زدہ کردیا، ہمیں اتنی بڑی فوجی کارروائی کی توقع نہیں تھی:صیہونی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ
صیہونی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ استقامتی محاذ کی جانب سے اتنی بڑی فوجی کارروائی کی توقع نہیں تھی۔
شاباک کے سابق سربراہ آوی دیختر نے طوفان الاقصی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر کی جنگ میں گلدا مایر کو جنگ کے شروع ہونے سے کچھ دن پہلے ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں صیہونی فوج کو خبردار کیا گيا تھا کہ عنقریب ایک جنگ ہوگی، لیکن سات اکتوبر کو ہمارے ساتھ جو کچھ پیش آیا اس نے ہمیں حیرت زدہ کردیا اور ہم نے ہرگز اتنی بڑی فوجی کارروائی کا تجربہ نہیں کیا تھا-
ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اھارون ھالیوا، نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے حوالے سے اپنی زیر کمان تنظیم کی انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زیر کمان فورسز ناکام ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنے مشن کو بخوبی انجام نہیں دیا-
مزاحمتی محاذ کے مقابلے میں صیہونیوں کی شکست و ناکامی ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ صیہونی حکومت کو ہمیشہ امریکہ اور مغرب کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔ صیہونی حکومت اور صیہونی فوج کے لیڈروں کی کمزوری اور نااہلی کے مدمقابل، وہ مزاحمتی قوتیں ہیں جو اپنے مقاصد اور منصوبوں کو مکمل کامیابی کے ساتھ عملی جامہ پہناتی ہیں۔