القسام بریگيڈ نے صیہونی حکومت کا ڈرون شکار کرلیا
بعض ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے شہر بیت لاہیا میں تحریک حماس کی فوجی ونگ القسام بریگيڈ نے، غاصب صیہونی حکومت کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وي چینل کے مطابق کتائب عزالدین القسام نے ایک ویڈیو جاری کرکے، اسکائی لارک نوعیت کے صیہونی حکومت کے جاسوس ڈرون کو شہر بیت لاہیا میں جاسوسی کے دوران اپنے قبضے میں لینے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کتائب عزالدین القسام نے ہفتے کو بھی ایک ڈرون کی کچھ تصاویر شائع کرکے اعلان کیا تھا کہ اس ڈرون کو شمالی غزہ میں مغربی بیت حانون میں پکڑا ہے۔
جمعے کو بھی صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو جاسوسی کرتے وقت مزاحمتی جیالوں نے غزہ کے شمال میں واقع تل الزعتر علاقے میں مار گرایا تھا۔