نئے عیسوی سال کے پہلے دن بھی غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری

0 188

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے نئے عیسوی سال کے پہلے روز بھی غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

نئے عیسوی سال کے پہلے روز بھی غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی جرائم کا سلسلہ جاری رہا اور اس کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو علی الصبح غزہ کے مرکز میں واقع دیر البلح میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا جہاں ایک ہی گھرانے کے چار افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے اسی طرح النصیرات کیمپ میں ابو داؤد مسجد کے اطراف کے علاقوں اور اسی طرح خان یونس پر بمباری کی۔

غاصب صیہونی فوج نے اسی طرح غزہ کے مرکز میں واقع المغازی کیمپ میں ایک اسکول کے آس پاس کے علاقوں پر گولہ باری کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.