القسام بریگيڈ کا گھات لگاکر حملہ ، دس صیہونی ہلاک

0 216

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے غزہ میں گھات لگا کر دس صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

القسام بریگيڈ کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے اس گروہ نے التفاح محلے میں گھات لگاکر ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو تباہ کردیا اور دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیااس سے قبل بھی قسام بریگيڈ نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوج کے پیدل دستے اور ان کی فوجی گاڑیوں کو البریج کیمپ میں نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

صیہونی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اکیس صیہونی فوجی، غزہ میں مزاحمتی فورسیز کے ہاتھوں زخمی ہوئے ہيں- اس جارح فوج نے یہ بھی کہا ہےکہ غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک نوسو چھتیس صیہونی فوجی زخمی ہوئےہيں –

صیہونیوں کے مقابلے میں مزاحمت کو ملنے والی پے در پے کامیابیوں کےبعد دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کے حامیوں نے فلسطینیوں سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے اور صیہونی حکومت کے جرائم فوری روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی سلسلے میں بحرین کے الدراز علاقے میں سیکڑوں افراد نے غزہ کے عوام کے دفاع میں نماز جمعہ کےبعد سڑکوں پر مظاہرہ کیا- مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسےبینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر قدس کی غاصب حکومت کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.