شام پر پھر صیہونی حملہ، تفصیلات کا انتظار

0 167

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام پر میزائل حملہ کیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے جنوبی علاقے پر صیہونی حکومت کے میزائل حملوں کے بعد ملک کے دفاعی نظام کے دوبارہ فعال ہونے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام کے الوطن اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کا میزائل ڈیفنس دوسری بار متحرک ہوا اور اس نے دشمن کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

شامی ذرائع کے مطابق تازہ ترین صیہونی حملہ دمشق کے مضافات میں ہوا اور ابھی تک اس حملے کی کوئی نئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

صیہونی حکومت کی جانب سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی شام پر یہ دوسرا اور گزشتہ ہفتے کے دوران تیسرا میزائل حملہ ہے۔

شام کی وزارت دفاع نے پہلے حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ملک کے دفاعی نظام نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا اور کچھ کو انٹرسپٹ کر دیا تاہم ابھی تک کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

شامی ذرائع نے پہلے حملے کے بعد کہا کہ صیہونی حکومت نے شام کے جنوب میں آج رات ہونے والے حملے میں اردن کی سرحد کے قریب ملک کے فوجی ریڈار کو نشانہ بنایا اور یہ ممکن ہے کہ یہ حملہ اردن کے آسمان سے تنف اور ملک کے مشرقی علاقے کی طرف حملے کا مقدمہ ہو۔

شامی اپوزیشن کے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف شامی فوج کی تل الصحن ریڈار سائٹ تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.