فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں، صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور

0 236

الجزیرہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ کے غلاف اور ناحل عوز اور کیسوفیم علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ ناحل عوز کے علاقے پر میزائلوں اور راکٹوں سے جوابی حملہ کیا گیا جہاں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں اور فلسطینیوں نے صیہونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے شمال میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک مرکاوہ ٹینک اور چار بلڈوزروں کو تباہ کر دیا گیا۔

صیہونی فوجیوں نے جنین کے ساتھ ہی طولکرم اور رام اللہ پر بھی حملے کئے ہیں جبکہ رام اللہ میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔

فلسطینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ جھڑپوں کے دوران رام اللہ میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہوگیا ہے جسے رام اللہ سے باہر منتقل کردیا گیا ہےاس درمیان صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں نے جو اس وقت بیت المقدس کے ہداسا اسپتال میں ہيں ، صیہونی وزيراعظم سے ملنے سے انکار کردیا ہےاس ٹی وی چینل نے چند روز قبل بھی رپورٹ دی تھی کہ مشرقی تل ابیب ميں شیبا اسپتال میں زيرعلاج بعض فوجی بھی نتین یاہو سے ملاقات کے لئے تیار نہيں ہوئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.